QR CodeQR Code

شہید علی ناصر صفوی کی بائیو گرافی قیصر عباس خان کی زبانی

25 Nov 2021 10:17

اگر دیکھا جائے کہ امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ناصر صفوی کی شہادت کی کیا وجہ ہے تو واضح طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان پاکستان میں رہتے ہوئے استعماری مفادات کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہا تھا، شہید کا ولایت فقیہ سے ربط اور پیروی ہی استعمار کیلئے باعث پریشانی تھا۔ ایسا ہرگز نہیں تھا کہ شہید ناصر صفوی نے اپنی دھرتی ماں (پاکستان) کیخلاف کبھی کوئی قدم اٹھایا ہو، جب جھنگ میں تکفیریوں نے فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا تھا تو اسوقت بھی شہید نے امن کے راستے تلاش کئے اور اس حوالے سے اپنا حقیقی کردار بھی ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہید صفوی کی شہادت کے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور انکی خواہش تھی کہ شہید کو زندہ گرفتار کیا جاسکے، تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کہا جاتا ہے کہ بعض اوقات جو ہستیاں آپ کی آئیڈیل ہوں، تو ان پر گزرے واقعات و لمحات بھی آپ کو چھو کر گزرتے ہیں، شائد شہید علی ناصر صفوی کیساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ شہید صفوی چونکہ اپنے آقا و مولا حسین علیہ السلام کا سچا عاشق تھا، جس طرح سید الشہداء (ع) کا جسد مبارک کربلا کی تپتی ریت پر کئی روز تک بے گور و کفن پڑا رہا، کہا جاتا ہے کہ اسی طرح عاشق امام حسینؑ شہید صفوی کی میت شہادت کے کئی گھنٹوں بعد تک ہسپتال میں لاوارث پڑی رہی۔ بی بی فاطمۃ الزہرا (س) کی کنیز حاملہ پروین اختر سے بھی اسکے بچوں کے سامنے بیدری سے جینے کا حق چھینا گیا۔ شہید صفوی کے جنازہ میں بھی کئی اہم شخصیات نے شرکت نہیں کی۔ علی ناصر صفوی ایک بہادر اور نڈر نوجوان تھا، اپنی زندگی میں وہ کبھی بھی اپنے ہدف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

شہید صفوی جہاں اپنے خدا، رسول (ص) اور امام (ع) کی خوشنودی کی خاطر ایک متقی و پرہزگار انسان تھا، وہیں سماجی سطح پر بھی شہید صفوی کئی بیواؤں، یتیموں اور مظلوموں کا سہارا تھا۔ شہید کی انقلابی فکر نے ہی اسے شائد اس معراج پر پہنچایا، اگر دیکھا جائے کہ امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ناصر صفوی کی شہادت کی کیا وجہ ہے تو واضح طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان پاکستان میں رہتے ہوئے استعماری مفادات کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہا تھا، شہید کا ولایت فقیہ سے ربط اور پیروی ہی استعمار کیلئے باعث پریشانی تھا۔ ایسا ہرگز نہیں تھا کہ شہید ناصر صفوی نے اپنی دھرتی ماں (پاکستان) کیخلاف کبھی کوئی قدم اٹھایا ہو، جب جھنگ میں تکفیریوں نے فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا تھا تو اس وقت بھی شہید نے امن کے راستے تلاش کئے اور اس حوالے سے اپنا حقیقی کردار بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 965368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/965368/شہید-علی-ناصر-صفوی-کی-بائیو-گرافی-قیصر-عباس-خان-زبانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org