QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ہڑتال کیوجہ سے تمام پیٹرول پمپس بند

25 Nov 2021 17:33

اسلام ٹائمز: جہاں نجی پمپس سراپا احتجاج ہیں، وہیں سرکاری پیٹرول پمپ پی ایس او نے بھی عوام الناس کیلئے پمپ کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پمپس ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی، کسی کو پیٹرول فراہم نہیں کیا جائیگا۔


رپورٹ: اعجاز علی

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ہڑتال کے اعلان کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں تمام پمپ مالکان نے احتجاج میں حصہ لیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرول پمپس کی بندش کے ساتھ ہی شہر کی ٹریفک میں نمایا کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اس احتجاج میں ملک کے دیگر شہروں میں شیل اور دیگر نجی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے، مگر کوئٹہ میں سرکاری پیٹرول پمپ پاکستان اسٹیٹ آئل بھی احتجاج کا حصہ بنی ہے۔ پی ایس او کو حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی تو جاری ہے، تاہم پمپ کے راستے عوام کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

پیٹرول پمپس کے ورکروں اور مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پمپس بند رکھنے سے صرف عوام کا نہیں بلکہ ان کا بھی نقصان ہوگا۔ اگر پیٹرول پمپس کی ہڑتال کا یہی سلسلہ جاری رہا تو عنقریب بلوچستان کے دارالحکومت میں لوگ سائیکلوں اور تانگوں کی سواری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 965427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/965427/کوئٹہ-میں-ہڑتال-کیوجہ-سے-تمام-پیٹرول-پمپس-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org