0
Thursday 25 Nov 2021 18:50

کراچی سے ایران جانیوالی زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد شہید، 12 زخمی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ زائرین حضرت امام علی رضا علیہ السلام و بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کو کراچی سے ایران لے جانے والے قافلہ المرتجز کی بس کو نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ، 2 افراد شہید 13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے زائرین کو ایران لے جانے والے قافلہ المرتجز کی بس اور ٹرک میں نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے کے شکار بس میں زیادہ تر زائرین تھے، زائرین کراچی سے ایران کیلئے روانہ ہوئے تھے۔



ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک مسافرہ خاتون اور بس ڈرائیور شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک خاتون اور 1 مرد شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 6 خواتین شامل ہیں، جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ غلام علی ولد غلام قادر عمر تقریباً 25 سال زخمی
2۔ مرید علی ولد مہابیر علی عمر تقریباً 45 سال زخمی
3۔ خورشید زوجہ مرید علی عمر تقریباً 45 سال زخمی
4۔ آمنہ دختر مرید علی عمر تقریباً 17 سال زخمی
5۔ اظہر مہدی ولد مرید علی عمر تقریباً 21 سال زخمی
6۔ نامعلوم ولد نامعلوم عمر تقریباً 45 سال زخمی سیریس کنڈیشن
7۔ نجمہ زوجہ تقی عمر تقریباً 62 سال زخمی
8۔ تقی ولد کرار حسین عمر تقریباً 70 سال زخمی
9۔ سبیکہ عباس زوجہ حسین عباس عمر تقریباً 56 سال زخمی
10۔ رانا زیدی زوجہ رئیس حیدر عمر تقریباً 45 سال زخمی
11۔ آل رضا ولد اقبال رضا عمر تقریباً 50 سال زخمی
12۔ شبانہ ولد رحیم عمر تقریباً 48 سال زخمی
13۔ نامعلوم عمر تقریباً 35 سال (شہید مرد)
14۔ سیدہ اقراء زیدی عمر تقریباً 30 سال (شہید عورت)
خبر کا کوڈ : 965434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش