QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کل جماعتی کانفرنس

27 Nov 2021 00:06

اسلام ٹائمز: دارالعلوم قمر الاسلام کراچی میں منعقد کی جانیوالی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ انتیس نومبر فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، آج بھی فلسطین کا بچہ بچہ اپنے ملک اور سرزمین کی آزادی کیلئے صہیونی ریاست سے برسرپیکار ہے، ایسے میں بحیثیت مسلم امہ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔


رپورٹ: صفدر عباس

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان “یکجہتی فلسطین و حماس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے سیاسی و مذہبی رہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سربراہ صابر ابو مریم نے کہا کہ اس کل جماعتی کانفرنس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماء علامہ باقر زیدی نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ صیہونی ریاست زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے، اسی لئے اس کے اتحادی امریکا اور برطانیہ فلسطینیوں اور ان کی جدوجہد آزادی سے خوف زدہ ہیں، گذشتہ دنوں برطانیہ کی جانب سے حماس کو دہشت گرد قرار دینا بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ قومی علماء مشائخ کونسل کے رکن پر سید محمد اظہر علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہمیں زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شرکاء نے کہا کہ انتیس نومبر فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، آج بھی فلسطین کا بچہ بچہ اپنے ملک اور سرزمین کی آزادی کے لئے صہیونی ریاست سے برسرپیکار ہے، ایسے میں بحیثیت مسلم امہ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء محمد حسین محنتی نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو مسلمانون پر مسلط کیا ہے جبکہ بڑی طاقتیں بھی اسے ظلم کا بازار گرم رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ نہتے فلسطینوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور جدوجہد آزادی فلسطین میں مظلوم فلسطیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 965624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/965624/فلسطین-فاؤنڈیشن-پاکستان-کے-تحت-کل-جماعتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org