0
Sunday 28 Nov 2021 11:03

مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹر کلب صادق کی پہلی برسی کی تقریب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

احساس انٹرنیشنل کشمیر کے زیر اہتمام ماہر تعلیم اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر کلب صادق کی پہلی برسی پر ٹیگور ہال سرینگر میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کلب صادق کو ایک مصلح اور روحانی پیشوا کے طور پر یاد کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے پسماندہ طبقے کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک میں مختلف مذاہب و مسالک کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر نسیم رفیع آبادی (ڈین سوشل سائنسز سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) نے معاشرے میں تعلیم کے فروغ میں ڈاکٹر کلب صادق کی کاوشوں کو یاد کیا۔ سر سید احمد خان اور ڈاکٹر کلب صادق کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ سر سید ثانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلم معاشرے کے درمیان تعلیم کے میدان میں ان کی شراکت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ وارانہ تنازعات سے اوپر اٹھ کر ملت کی بہتری کے لئے ہر لحاظ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس دوران ڈاکٹر سید مدثر رضوی نے پسماندہ طبقوں کے تمام بچوں کی تعلیم کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال معاشرے کے لئے ہمیں عوام کو تعلیم دینے اور دیگر چیزوں پر تعلیم کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں طلاب کے درمیان آرٹ کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایک آرٹ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس آرٹ مقابلے میں کشمیر بھر اور بیرون ملک سے شرکاء نے حصہ لیا۔ سیمینار میں نطامت کے فرائض تبسم گیلانی نے انجام دیئے، تقریب کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 965720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش