QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

28 Nov 2021 00:40

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام تر وعدوں میں اب تک ناکام ہے، اب تک ملک میں اقتدار میں آنیوالی تمام جماعتوں نے عوام کو بری طرح مایوس کیا، ملک و قوم کو اعلیٰ کردار اور اقدار کی حامل لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ حیرت ہے کہ وزیراعظم کو سانحہ مچھ کے متاثرہ معصوم بچے بلیک میلر نظر آئے اور اسی ہزار عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے قاتلوں کو عام معافی دینے کی باتیں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت جنرل ضیاء الحق کی طرح کی غلطی کرنے سے گریز کرے، شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش اور متحرک رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اہم حالات حاضرہ کے تناظر میں علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 965733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/965733/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-ترجمان-علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org