0
Sunday 28 Nov 2021 16:26

فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںفلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ برطانیہ کیجانب سے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سے متعلق اسلام ٹائمز نے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


اسلام ٹائمز سے بات چیت میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ برطانیہ، امریکا اور وہ ساری طاقتیں جنہوں نے اسرائیل کو قائم کیا تھا، جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، وہ سب کے سب دہشت گرد ہیں، برطانیہ جس نے فلسطین پر صیہونی ریاست قائم کروائی، آج وہ حماس کو دہشت گرد کہتا ہے، یہ اس کے منہ پر خود ایک طمانچہ ہے، برطانیہ کو یاد نہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ سب سے بڑا دہشت گرد وہ خود ہے، برطانیہ اور امریکا کو ہم اسی صف میں دیکھتے ہیں، دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی ہے، وہاں یہ ملوث ہیں، انتیس نومبر فلسطینیوں سے یک جہتی کا دن ہے، اسی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن نے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں متفقہ طور پر تمام سیاسی اور مذہبی قائدین نے یہ قرارداد منظور کی کہ حماس نہ صرف فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی جماعت ہے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا رنگ و نسل سے ہو، ہم حماس کے ساتھ ہیں، کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ حماس کو پاکستان میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت قرار دیا جائے، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جو دہشت گردی کی جاتی ہے، اس کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے، اس کے پیچھے برطانیہ ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ انیس سو اڑتالیس سے جب سے اسے قائم کیا گیا ہے، اس وقت سے آج تک اسرائیل نے جتنی بھی دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں، قتل و غارت گری کی ہے، اس کے ساتھ امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک شریک ہیں، کوئی فنڈ دیتا ہے، کوئی سیاسی طور پر سپورٹ کرتا ہے، وہ سب کہیں نہ کہیں اس قتل اور ظلم میں برابر کی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش