0
Friday 3 Dec 2021 01:25

پی ایل ایف اور آئی ایس او کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین واک

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ کراچی میں ”یکجہتی فلسطین واک“ کا انعقاد کیا گیا، واک میں طلباء و طالبات، اساتذہ، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ واک کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج ہم یہاں فلسطین کا پرچم لے کر آئے ہیں، تاکہ طلباء و طالبات کو بتا سکیں کہ فلسطین میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور کسی بھی صورت میں غاصب صیہونی ریاست کا وجود تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ واک میں شریک طلباء و طالبات نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم کی حمایت کریں، واک میں شرکت کا مقصد فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سربراہ صابر ابو مریم نے کہا کہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد واک میں شریک ہے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم صیہونی ریاست کے مظالم کو آشکار کرسکیں۔ واک کے شرکاء نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا، تاکہ فلسطینی اپنی سرزمین پر سکون سے زندگی گزار سکیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 966645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش