QR CodeQR Code

کوئٹہ، افغان مہاجرین میں فلاحی امداد کی تقسیم

4 Dec 2021 16:29

اسلام ٹائمز: کوثر اسکاؤٹس کے مطابق افغان مہاجرین کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جنہیں کم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس کام کیلئے تعاون کرنیوالے افراد کا نام لیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم انہی کی بدولت اس کار خیر میں شریک ہو پائے ہیں۔


رپورٹ: اعجاز علی

حالیہ دنوں افغانستان سے پاکستان ہجرت کرنے والے افغان مہاجرین کی مشکلات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوثر ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس اور اہل بیتؑ چیریٹی کی جانب سے کوئٹہ میں افغان مہاجرین کیلئے راشن اور گرم کپڑوں کا انتظام کیا گیا۔ جو افغان مہاجرین میں تقسیم کئے گئے۔ کوئٹہ کے علاقے گلستان ٹاؤن کے میدان میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 76 گھرانوں میں راشن اور دیگر ضروریات کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔ کوثر ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس کے مطابق اسے ممکن بنانے میں مخیر حضرات نے بھرپور مالی تعاون کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جنہیں کم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس کام کیلئے تعاون کرنے والے افراد کا نام لیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم انہی کی بدولت اس کار خیر میں شریک ہو پائے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 966833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/966833/کوئٹہ-افغان-مہاجرین-میں-فلاحی-امداد-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org