QR CodeQR Code

قومی وحدت پارٹی کے سربراہ شاہد اقبال کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

8 Dec 2021 23:26

کیو ڈبلیو پی کے مرکزی چیئرمین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صورت میں ایک ڈمی اپوزیشن موجود ہے، عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا، مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ طالبان نے سوات میں لوگوں کے سر کاٹ کر لٹکائے، حکومت کیسے ایسے لوگوں کو معاف کرسکتی ہے، اب گڈ اور بیڈ طالبان کی تفریق کیوں کی جا رہی ہے؟ ملک کی خاطر شہید ہونیوالوں کے پسماندگان کو ہم کیا جواب دینگے؟ ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کسی طور پر بھی درست نہیں، کونسے ایسے ملکی مفادات ہیں، جن کی خاطر انکے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔


ڈاکٹر شاہد اقبال کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے، وہ ماضی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء رہ چکے ہیں، جبکہ اسوقت قومی وحدت پارٹی کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر شاہد اقبال ملک میں جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی کیخلاف روز اول سے میدان عمل میں ہیں اور بذات خود مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم اسکے باوجود اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انقلابی سوچ کے حامل ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور پر ڈاکٹر شاہد اقبال کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 967540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/967540/قومی-وحدت-پارٹی-کے-سربراہ-شاہد-اقبال-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org