QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کے خلیجی ممالک کے دورہ پر ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

9 Dec 2021 12:18

اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو یام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک مغرب کے قریب ہونے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، نہ یہ پہلے دیندار تھے، نہ اب ہیں، دین کو ہمیشہ انہوں نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ سعودی عرب میں بھی جوہری تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور آنیوالے دنوں میں یہ مزید اپنے فکری نظریہ سے ہٹ جائیں گے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں فرانسیسی صدر کے خلیجی ممالک کے دورے اور اسکے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 967608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/967608/فرانسیسی-صدر-کے-خلیجی-ممالک-دورہ-پر-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org