QR CodeQR Code

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا خانیوال پہنچنے پر استقبال (ویڈیو رپورٹ)

12 Dec 2021 20:11

اسلام ٹائمز: خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں نے سر سے پاوں تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو، لیکن پھر بھی ہر جگہ لبیک یارسول اللہ (ص) کی صدائیں ہی بلند ہو رہی ہیں اور یہی ہماری فتح کا اعلان ہے کہ عوام نے اس جلسے میں آکر ثابت کر دیا ہے کہ یہ سیٹ تحریک لبیک کے امیدوار شیخ اکمل کو ہی ملے گی۔


رپورٹ: تصور شہزاد

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاب ہوچکے، میں نے اب باتیں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خانیوال ٹی ایل پی کے امیدوار شیخ اکمل کو کہنے آیا ہوں کہ آپ الیکشن سے پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے سر سے پاوں تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو، لیکن پھر بھی ہر جگہ لبیک یارسول اللہ (ص) کی صدائیں ہی بلند ہو رہی ہیں اور یہی ہماری فتح کا اعلان ہے کہ عوام نے اس جلسے میں آکر ثابت کر دیا ہے کہ یہ سیٹ تحریک لبیک کے امیدوار شیخ اکمل کو ہی ملے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 968169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/968169/ٹی-ایل-پی-سربراہ-سعد-رضوی-کا-خانیوال-پہنچنے-پر-استقبال-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org