0
Monday 13 Dec 2021 01:43

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل، ہدایت خلجی کیخلاف احتجاجی ریلی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم ہدایت خلجی کے خلاف آج کوئٹہ میں اہلیان کوئٹہ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی, جس کی قیادت علمائے دین علامہ محمد کاظم بہجتی، علامہ محمد موسیٰ حسینی، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ہادی شوکت، علامہ مبشر، ڈاکٹر محمد حسین حسینی، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت ہزارہ اور دیگر عمائدین نے کی۔ احتجاجی ریلی علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء سے برآمد ہوئی اور علمدار روڈ شہداء چوک تک گئی، جہاں مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور کمسن بچے اور بچیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ شرکاء نے فحاشی اور جوئے کے اڈوں، منشیات اور دیگر غیر اخلاقی معاشرتی سرگرمیوں کیخلاف بھی نعرے لگائے اور انتظامیہ سے ان کے خلاف کارروائیاں سرانجام دینے اور انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
ریلی میں شریک بچوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کوئٹہ ویڈیو کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات، صوبے کے تعلیمی مراکز سے نشے، ڈانس اور مجرا بند کروانے اور مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو پھانسی دینے کے مطالبات درج تھے۔ ریلی میں شریک کمسن لڑکیوں نے بھی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر ہدایت خلجی کو پھانسی دینے، خواتین کو ہدایت خلجی جیسے افراد سے تحفظ فراہم کرنے اور فحاشی کے اڈوں کو بند کرنے اور دیگر مطالبات و نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ویڈیو کیس کے ملزم ہدایت خلجی کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 968204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش