0
Thursday 16 Dec 2021 09:11

فکر شاہ ہمدانؒ کی اہمیت و افادیت سیمینار کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر شاہِ ہمدان اکیڈمی سینٹر ایک سال سے قدم بقدم میر سید علی شاہ ہمدانی (رہ) کی حیات اور کارناموں کو اجاگر کرنے کی غرض سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ اس دوران مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کی رہائشگاہ واقع سرینگر پر ایک سیمینار بعنوان "عصر حاضر میں فکر شاہِ ہمدانؒ کی اہمیت و افادیت" منعقد ہوا۔ سیمینار میں کشمیر بھر سے آئے دانشوران ملت نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت مفتی ناصر الاسلام کر رہے تھے۔ پروگرام تلاوت قرآن سے شروع ہوا۔ نعت نبوی (ص) کے بعد سالک بلال نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ اس دوران مختار علی نے فکر شاہ ہمدان کے حوالے سے اپنا مقالہ سامعین کی نظر کر دیا۔ ڈاکٹر تنویر حیات نے مورخین کشمیر کی ان خدمات کا تذکرہ کیا، جو شاہ ہمدان کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر ریاض توحیدی نے اپنے خوبصورت انداز میں سامعین کو مستفید کیا۔ ناظم نذیر نے ادبی لب و لہجے میں اپنے تاثرات سے صف سامعین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

مولانا غلام محمد پرے نے شاہ ہمدان کے مختلف کارناموں کا تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر مبینہ رمضان صاحبہ نے شاہ ہمدان کی تعلیمات کے آئینہ میں معاشرے کے مختلف مسائل کو اجاگر کرتے تعلیمات شاہ ہمدانؒ کی اہمیت و افادیت کا تذکرہ کیا۔ آخر پر تصوف اور شاہ ہمدان میر سید علی شاہ ہمدانی پر مفتی ناصر الاسلام نے مدلل گفتگو کی۔ آخر میں مولانا الطاف جمیل ندوی نے شاہِ ہمدان اکیڈمی سینٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈال کر سیمینار میں شرکت پر سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 968671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش