QR CodeQR Code

سعودی عرب میں تبدیلی سے متعلق مفتی گلزار احمد نعیمی کا خصوصی انٹرویو

16 Dec 2021 14:09

جماعت اہل حرم کے سربراہ نے اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عدالتی نظام کمزور ہوچکا ہے، مجرم اپنے آپکو محفوظ سمجھنے لگے ہیں، ریاستی اداروں کو قانون کی حکمرانی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے، انتہاء پسندانہ فکر ہمارے معاشرے کو تباہ کر دے گی۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حال ہی میں سعودی عرب میں ہونیوالے میوزک کنسرٹ اور دیگر تبدیلیوں پر ان سے ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 968743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/968743/سعودی-عرب-میں-تبدیلی-سے-متعلق-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org