QR CodeQR Code

اسلام آباد میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی مردہ باد اسرائیل ریلی

20 Dec 2021 15:15

اسلام ٹائمز: ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پر پہنچی، جہاں کچھ ہی فاصلے پر پارلیمنٹ ہاوس میں او آئی سی کا اجلاس جاری تھا، اس دوران پولیس اور سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، دوسری جانب شرکاء ریلی کچھ دیر ڈی چوک پر موجود رہے۔


رپورٹ: نادر بلوچ

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام اسلام آباد میں مردہ باد اسرائیلی ریلی نکالی گئی، جس میں کاروں اور موٹر سائیکلوں پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ سے ریلی کا آغاز ہوا، جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پر پہنچی، جہاں کچھ ہی فاصلے پر پارلیمنٹ ہاوس میں او آئی سی کا اجلاس جاری تھا، اس دوران پولیس اور سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، دوسری جانب شرکاء ریلی کچھ دیر ڈی چوک پر موجود رہے، اس دوران امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور بعد میں واپس اسی روٹ سے روانہ ہوگئے۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلم امہ اس کا نوٹس لے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 969380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/969380/اسلام-ا-باد-میں-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کی-مردہ-باد-اسرائیل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org