QR CodeQR Code

سعودی عرب میں اسلام مخالف اقدامات سے متعلق علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو

20 Dec 2021 23:53

داخلہ ممنوع ہونے کے باوجود جزیرۃ العرب میں یہودی و عیسائی فوجی کیسے آئے، انکی فوجی چھاؤنیاں کیسے بنیں؟ کیوں ایک لبرل سعودی عرب اور محمد بن سلمان ایک ’’پلے بوائے‘‘ کے طور پر دنیا کے سامنے آرہا ہے؟ سعودی عرب کے مذہبی انتہاء پسندی سے لبرل بننے کے سفر کے پس پردہ عوامل؟ کیا سعودی عرب میں اسلام مخالف تبدیلوں کو عالم اسلام قبول کر لے گا؟ سعودی بادشاہت کو بچانے کیلئے آل سعود کس حد تک گر سکتے ہیں؟ کیوں آل سعود مغرب کے رنگ میں رنگ جانا چاہتے ہیں؟ کیا زوال پذیر سعودی بادشاہت لبرل ازم کے ذریعے بچ سکتی ہے؟ کیا سعودی بادشاہت اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے؟ اسرائیل کو تسلیم کرنا صیہونی فکر و نظریات کو تسلیم کرنا اور اسلامی آئیڈیالوجی کو کچلنے کے مترادف ہے، کیوں؟ کیا سعودی عرب مین اہل سنت و اہل تشیع کی سلفیوں کے مقابلے میں عددی اکثریت ہے؟ کیا اہل سنت و اہل تشیع سعودی بادشاہت کے خلاف قیام کرنیوالے ہیں؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


معروف اہلسنت عالم دین و رہنماء علامہ سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے قبل وہ جے یو پی کراچی و سندھ کے صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں وہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ جے یو پی (نورانی) کی فعال ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے مصالحتی کمیشن کے اہم رکن ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے علامہ سید عقیل انجم قادری کیساتھ حال ہی میں سعودی عرب میں ہونیوالے میوزک کنسرٹ و دیگر غیر اسلامی اقدامات، سعودی عرب کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دینے سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 969449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/969449/سعودی-عرب-میں-اسلام-مخالف-اقدامات-سے-متعلق-علامہ-سید-عقیل-انجم-قادری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org