1
Thursday 23 Dec 2021 20:07

عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر غلام علی گلزار کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے مایہ ناز مفکر، سماجی کارکن اور قلمکار مولانا غلام علی گلزار فعلاً کشمیر طبیہ کالج سرینگر میں بحثیت پروفیسر کام کر رہے ہیں، اسکے علاوہ مذکورہ ادارے سے شائع ہونیوالے جریدے علم و حکمت کے مُدیر بھی ہیں، ساتھ ہی ساتھ مجلس اتحاد ملت جو اسلامی انجمنوں و دانشوروں کا ایک فورم ہے، اسکے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ غلام علی گلزار 1976ء تک انجمن تحفظ اسلام کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، 1972ء سے 1976ء تک مسلم پرنسل لاء فورم کے سیکرٹری رہ چکے ہیں، اسکے علاوہ تنظیم المکاتب معاون کمیٹی کشمیر کے نگران سیکرٹری کے فرائض تقریباً 24 سال انجام دیئے، وہ تحریک مکاتب امامیہ اور تحریک نفاذ شریعت کے بانی بھی ہیں، مولانا غلام علی گلزار 70 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور انکی چند ایک کتب ابھی زیر طبع بھی ہیں۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی انتہاء پسند حکومت کے منصوبے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے غلام علی گلزار سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ اجاگر ہوا ہے۔ غلام علی گلزار کا کہنا ہے کہ ایران اپنی پوری طاقت کیساتھ تمام استعماری قوتوں کے مقابلے میں کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہنشاہیت و ملوکیت کا اسلامی طرز حکومت سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 969766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش