QR CodeQR Code

حوثی، یمن و سعودی جارحیت سے متعلق سابق پاکستانی سفیر ظفر ہلالی کا خصوصی انٹرویو

26 Dec 2021 02:17

یمن پر ماضی میں برطانیہ، ترک، مصری بھی حملہ آور ہوچکے، نتیجہ کیا نکلا؟ کیا یمنی حوثی قبائل نے کبھی سعودی عرب یا کسی اور پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت کی؟ کیا وجہ ہے کہ حوثی ماضی میں بھی سعودی عرب کو یہودی عرب کہتے تھے؟ یمنی حوثی سعودی عرب سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟ سعودی فوجی اتحاد 26 مارچ 2015ء سے یمن پر مسلسل کیوں حملہ آور ہے؟ سعودی عرب کے یمن میں کیا عزائم ہیں؟ یمن کا سابق ڈکٹیٹر منصور ہادی کس ملک کا کٹھ پتلی ہے؟ یمن پر سعودی جارحیت کو امریکی سرپرستی حاصل ہے؟ یمن پر مسلط سعودی جنگ میں شامل نہ ہونے کا پاکستانی فیصلہ درست تھا؟ حملہ آور سعودی فوجی اتحاد کے خلاف یمن کے حوثی قبائل کی کامیابی کی اصل وجہ؟ یمن کے حوثی قبائل کو ایران کی سرپرستی الزام ہے یا حقیقت؟ امریکا کہتا ہے حوثی یعنی ایران، کیا یہ درست ہے؟ یمن میں شکست کے سعودی عرب پر کیا اثرات پڑیں گے؟ کیا سعودی اتحادی متحدہ عرب امارات یمن جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟ یمنی حوثی قبائل کو آگے بڑھنے روکنا مشکل کیوں؟ یمنی حوثی قبائل کو باغی کہنا درست ہے یا پروپیگنڈا؟ کیا یمن میں موجود پاکستانیوں کو حوثی قبائل سے خطرہ ہے؟ یمن پر جنگ مسلط کرنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس جنگ سے کیا حاصل ہوا؟ یمن جنگ سعودی عرب کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے، کیوں؟ کیا سعودی بادشاہت کے اندر لڑائی شروع ہوچکی ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے یمن میں پاکستانی سفیر رہنے والے سابق سفارتکار و سینیئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ظفر ہلالی معروف پاکستانی سینیئر تجزیہ کار اور سابق سفارتکار ہیں، وہ یمن، اٹلی سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انکے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے ہے، جو بعد ازاں بھارت آکر آباد ہوگئے تھے۔ ان کے والد آغا ہلالی اور چچا آغا شاہی بھی مشہور سفارتکار تھے۔ وہ آجکل پاکستانی نجی ٹی وی چینل کیساتھ بطور سینیئر تجزیہ کار بھی وابستہ ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کالم نگار بھی ہیں، آپکے کالم مشہور پاکستانی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں چھپتے رہتے ہیں، جبکہ بطور تجزیہ کار مختلف نیوز چینلز پر ماہرانہ رائے پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ظفر ہلالی کیساتھ یمن پر سعودی سربراہی میں جاری جارحیت، یمن کا دفاع کرنیوالے حوثیوں کا ماضی و حال، یمن پر حملہ آور سعودی عرب کا مستقبل و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 970262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/970262/حوثی-یمن-سعودی-جارحیت-سے-متعلق-سابق-پاکستانی-سفیر-ظفر-ہلالی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org