0
Sunday 26 Dec 2021 19:01

لاہور میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا کفن پوش مظاہرہ(ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور میں ناصر باغ کے باہر مال روڈ پر جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی، مہنگے پیٹرول اور گیس کی بندش کیخلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کفن پہن کر مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت این اے 125 کے امیدوار خلیق احمد بٹ سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔ احتجاجی مارچ میں خالی دیگیں، بند چولہے اور سلنڈر رکھ کر گیس کی بندش کیخلاف احتجاج کیا گیا اور مہنگائی کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی۔ جماعت اسلامی کے سینیئر رہنماء خلیق احمد بٹ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، بجلی، آٹا، پیٹرول، اشیاء ضروریہ ہر چیز مہنگی ہوگئی، بیروزگار نوجوان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگر یہ حکمران سیٹ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 970395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش