QR CodeQR Code

شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین عاشق حسین خان کا خصوصی انٹرویو

27 Dec 2021 18:19

جموں و کشمیر کے سماجی و سیاسی کارکن اور شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کا "اسلام ٹائمز" کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ 5 گست 2019ء کو دفعہ 370 کا خاتمہ ہوا، جو کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے خلاف مسلط کیا گیا فیصلہ تھا۔


عاشق حسین خان کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ عاشق جسین خان نے مختلف ایوانوں میں تیس سال سے زائد عرصہ جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ عاشق حسین خان شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، ڈی لمیٹیشن اور شیعیان کشمیر کے حقوق کے حوالے سے عاشق حسین خان سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ 5 گست 2019ء کو دفعہ 370 کا خاتمہ ہوا، جو کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کیخلاف مسلط کیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بیرونی خفیہ ایجنسیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بڑے افسروں کو لاکر کشمیر میں تعینات کیا جا رہا ہے، جو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ نہیں ہیں، اس لئے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ عاشق حسین خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صوبہ جموں کے مسلم بستیوں کیساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے اور وہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جسکا مظاہرہ حدبندی کمیشن میں بھی دیکھا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)


خبر کا کوڈ: 970426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/970426/شیعہ-فیڈریشن-صوبہ-جموں-کے-چیئرمین-عاشق-حسین-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org