QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی انٹرویو

31 Dec 2021 23:57

کیوں شہید جنرل قاسم سلیمانی پوری اسلامی دنیا کے عظیم ہیرو تھے؟ کیا شہید جنرل قاسم سلیمانی امریکا مخالف پوری دنیا کے مسلم مزاحمتی عناصر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کیا شہید جنرل قاسم سلیمانی عسکری قابلیت کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ڈپلومیٹ بھی ثابت ہوئے؟ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا لاطینی امریکا سمیت کئی غیر مسلم ممالک کو امریکا مخالف بلاک میں شامل کرنے میں کیا کردار تھا؟ اسرائیل کیخلاف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو مضبوط کرنے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کیا کردار رہا؟ کیوں امریکا کیجانب سے جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں ٹارگٹ کلنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی؟ شہید جنرل قاسم سلیمانی امریکا اسرائیل مخالف بلاک میں کیوں کلیدی اہمیت کے حامل تھے؟ کیا جمہوری اسلامی ایران کی پیروی کرتے ہوئے دیگر ممالک بھی حملہ آور امریکا کیخلاف ردعمل دینگے؟ کیا شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں صہیونی اسرائیلی حکومت بھی ملوث تھی؟ دنیا بھر میں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امریکی اسرائیلی دہشتگردانہ پالیسی کو جنرل قاسم سلیمانی نے کیسے کاؤنٹر کیا؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت ماہر عالمی امور اور معروف سیاسی و خارجہ پالیسی تجزیہ کار ہیں، وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا، اسکے بعد انہوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا، امریکا سے بھی government and international studies میں ماسٹرز کیا۔ اسکے بعد انہوں نے جامعہ کراچی سے Strategies for Peace and Security in the Persian Gulf کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں 34 سال سے زائد عرصہ تدریسی خدمات سرانجام دے چکی ہیں، اسکے بعد انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں آٹھ سال تدریسی خدمات سرانجام دیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کئی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہیں۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں، وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کیساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 971358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/971358/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-سے-متعلق-پروفیسر-ڈاکٹر-طلعت-عائشہ-وزارت-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org