0
Saturday 1 Jan 2022 17:07

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر مولانا منظور احمد ملک کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا منظور احمد ملک کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے ہے، وہ 1991ء سے 1995ء تک بھارتی شہر الٰہ آباد کے جامعہ انوار العلوم میں زیر تعلیم رہے، بعدہ 2014ء تک جمہوری اسلامی ایران کے علمی شہر قم المقدس میں کسب فیض کرتے رہے۔ مولانا منظور احمد ملک "مطہری فکری و ثقافتی مرکز" جموں و کشمیر کے سینیئر رہنماu ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا منظور احمد ملک سرینگر کے پاندریٹھن علاقہ میں تقریباً گذشتہ سات برسوں سے امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے شہید قدس قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر شہید کی زندگی کے اہم ترین کارناموں، شہید کے بعد کا ایران اور شہید قاسم سلیمانی کی فلسطین و دیگر مستضعفین جہان کی حمایت کے حوالے سے مولانا منظور ملک سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔

انٹرویو کے دوران مولانا مںظور احمد ملک نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے مستضعفین جہان کا ہاتھ تھام کر انہیں استقامت کی راہ چلنا سکھائی۔ قاسم سلیمانی تا آخر اپنے دور کے علی کیلئے تسکین کا باعث بنے رہے۔ شہید کے بعد ایران پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور قوی تر دکھائی دے رہا ہے۔ قاسم سلیمانی کو شہید کرکے دشمن کے ہاتھ کچھ نہیں آیا، الٹا طاغوت کی حکومتیں متزلزل نظر آرہی ہیں۔ مولانا منظور احمد ملک کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے مقاومتی محاذ کے اندر وحدت ایجاد کرنے میں کلیدی رول ادا کیا، جہانِ اسلام کو امنیت بخشی اور مقدسات اسلامی بالخصوص روضہ جناب زینب کبرٰی (س) کو تحفظ فراہم کرنے اہم رول ادا کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 971469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش