QR CodeQR Code

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبد السمیع کا خصوصی انٹرویو

4 Jan 2022 22:47

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے ہر صورت روکنا ہوگا، یہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ مقدس مقامات کا تقدس پامال نہ ہونے دیں، ایران کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، وہ کسی کی غلامی نہیں کرتا، شہید قاسم سلیمانی عظیم کمانڈر تھے، انکی شہادت کے بعد ہم نے انکی زندگی کے مختلف گوشوں کا مطالعہ شروع کیا۔ پاکستان میں جماعت اسلامی کی انتخابی سیاست میں ناکامی کیوجہ ملکی و عالمی اسٹیبلشمنٹ ہے اور کچھ ہماری اپنی کمزوریاں بھی۔ گلگت بلتستان میں زمینوں کا تحفظ ضروری ہے، ڈوگرہ دور کے خالصہ سرکار قانون کے نفاذ کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔


مولانا عبد السمیع جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر ہیں۔ وہ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ مولانا عبد السمیع جماعت اسلامی جی بی کے سینیئر رہنماء ہیں، وہ جماعت کے مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ اس سے پہلے وہ 2016ء میں بھی جماعت کے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔ 2017ء میں جماعتی سطح پر وہ گلگت بلتستان کے سیاسی و پارلیمانی امور کے انچارج مقرر ہوئے تھے۔ 2016ء میں عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے عبوری چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا عبد السمیع سے خطے کے حالات خصوصاً سعودی عرب میں ہونیوالی تبدیلیوں، ایران، عالم اسلام اور گلگت بلتستان کے امور پر تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 972035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/972035/جماعت-اسلامی-گلگت-بلتستان-کے-امیر-مولانا-عبد-السمیع-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org