QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

6 Jan 2022 02:51

پشاور کے معروف صحافی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے منتخب ہونے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ سعودیہ، ایران تعلقات میں بہتری آئے گی، تاہم سعودی عرب امریکہ کیساتھ کھڑا ہے اور ایران، امریکہ کے درمیان چپقلش چل رہی ہے، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ بات آگے نہیں بڑھ رہی، بہرحال یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ کچھ برف پگھلی ضرور ہے، بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے، بہتری کی توقع رکھنی چاہیئے۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مختلف اہم بین الاقوامی امور پر محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 972132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/972132/سینیئر-صحافی-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org