0
Thursday 6 Jan 2022 10:06

کراچی، ایرانی خانہ فرہنگ میں کانفرنس، سنی شیعہ علماء کا شہید سلیمانی کو خراج تحسین

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر حیدر

پاکستانی معاشی حب کراچی میں قائم خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں کانفرنس بعنوان ’’اسلامو فوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کا انعقاد حاج قاسم سلیمانی و انکے رفقاء کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کی سربراہی میں مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی و دیگر ایرانی مذہبی قائدین و ماہرین پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی ممتاز سنی اور شیعہ شخصیات اور علماء کرام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ہونے والی اس کانفرنس میں مقررین نے سپر پاورز کی تنہائی اور داعش کی تباہی میں شہید قاسم سلیمانی کے مثبت اثرات کے بارے میں بھی بات کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستان اور ایران کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔

کانفرنس سے صدارتی خطاب آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے کیا، جبکہ مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر اسد اللہ بھٹو، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران شہید حاج قاسم سلیمانی سے متعلق خصوصی ڈاکیومنٹری اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف مشہور تقریر بھی چلائی گئی۔

ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپی جنرل سکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے خطاب کے دوران اردو مترجم اور اسسٹنٹ پروفیسر جواد حیدر نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ ’’اسلامو فوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کانفرنس کے اختتام پر کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 972248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش