QR CodeQR Code

مقررین کا شہدائے مدافعین حرم کو خراج تحسین

پاراچنار، جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کا انعقاد

قاسم سلیمانی صرف ایران کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے جرنیل تھے

9 Jan 2022 20:40

اسلام ٹائمز: شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں آج اتوار 9 جنوری کو مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں ایک عالیشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور تنظیمی جوانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ سے سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، حاجی عابد حسین جعفری اور انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


ویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

جنوری کے پہلے عشرے میں شہید قاسم سلیمانی اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں ایران اور عراق تو کیا، دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں کانفرنسز اور جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آج 9 جنوری تک ان کی یاد میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، رئیسان، پاراچنار اور پشاور سمیت بیسیوں شہروں اور قصبوں میں متعدد کانفرنسز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ اسی سلسلے میں آج اتوار 9 جنوری کو مدرسہ رہبر معظم پارا چنار میں ایک عالیشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور تنظیمی جوانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ سے سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، حاجی عابد حسین جعفری اور انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو دنیا بھر کے فوجی جرنیلوں کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان نام و عہدے سے ہیرو نہیں بن سکتا بلکہ وہ اپنے عمل اور کردار سے ہیرو بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی آج ایرانی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے جرنیل لگتے ہیں، کیونکہ انہوں نے صرف اپنے ملک کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے مفاد کے لئے دن رات ایک کرکے بالآخر اپنی جان کی قربانی بھی پیش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 58 ممالک کو چاہیئے کہ ایران کے طرز پر تمام اسلامی ممالک ملکر قدس فورس کے نام سے عالم اسلام کا ایک نمائندہ بریگیڈ تشکیل دیکر بیت المقدس کو آزاد کروا کر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹائیں۔ مقررین نے کرم کی تازہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کرم کے تمام تر فسادات اور لڑائی جھگڑوں کا بنیادی سبب صرف اور صرف زمینی مسائل ہیں۔ آگے جا کر یہی مسائل فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان کرم کے ساتھ مقامی انتظامیہ سوتیلی ماں کی طرح سلوک کر رہی ہے۔ مقررین نے واضح کیا کہ حکومت چاہے تو ایک ہی دن میں کرم کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، کیونکہ کرم کی زمینوں کا تمام تر ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 972724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/972724/پاراچنار-جنرل-قاسم-سلیمانی-کی-دوسری-برسی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org