QR CodeQR Code

القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز گلگت بلتستان کے مہتمم اور عالم دین سید ذیشان حیدر الحسینی کا خصوصی انٹرویو

13 Jan 2022 16:36

شہید قاسم سلیمانی کا مکتب، مکتب بصیرت ہے، قاسم سلیمانی حالات پر مضبوط گرفت رکھتے تھے، شہید ہونے سے ایک روز پہلے قاسم سلیمانی نے آئندہ پندرہ سالوں کی منصوبہ بندی لکھوا دی، لکھنے والے کہتے ہیں کہ رات سے صبح تک لکھ لکھ کر ہمارے ہاتھ تھک گئے، بعد میں پتہ چلا کہ آئندہ پندرہ سال کی پلاننگ ہم سے لکھوا دی ہے، وہ اتنے بابصیرت تھے۔ قاسم سلیمانی کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلا پر کرنے میں مشکل ضرور ہے لیکن رہبر معظم کی موجودگی میں زیادہ پریشانی کی بات نہیں، کیونکہ اس مکتب نے ایسے ایسے شاگرد پیدا کر رکھے ہیں، جنکی موجودگی میں یہ انقلاب مزید آگے بڑھے گا اور شہید قاسم سلیمانی کے خون کی بدولت مزاحمتی بلاک مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز گلگت بلتستان کے مہتمم اور معروف اسکالر سید ذیشان حیدر الحسینی کی مکتب شہید سلیمانی کے بارے میں مزید فکر انگیز گفتگو سنیئے اس ویڈیو میں۔


سید ذیشان حیدر الحسینی گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور اسکالر ہیں۔ گلگت میں پہلی مرتبہ القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز کا قیام وہی عمل میں لائے، جسکا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مرکز ایک تھینک ٹینک کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں اسلامی اقدار کا تحفظ، نوجوانوں کی تربیت اور عصر حاضر میں پیش آنیوالے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غور اور حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے۔ سید ذیشان حیدر الحسینی نے ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اسلامی سٹیڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ جدید حالات اور واقعات، عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر انکی خاص گرفت ہے۔ اسلام ٹائمز نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے مکتب شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 973381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/973381/القرا-ن-اسلامی-تحقیقاتی-مرکز-گلگت-بلتستان-کے-مہتمم-اور-عالم-دین-سید-ذیشان-حیدر-الحسینی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org