QR CodeQR Code

آرٹس کونسل کراچی میں نمائش، اسلامی خطاطی اور قرانی آیات پر مبنی شاہکار پیش

18 Jan 2022 03:22

اسلام ٹائمز: نمائش میں مختلف شخصیات نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور فنکاروں کے ہنر کو سراہا۔ نمائش میں پچاس سے زائد خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان سمیت متحدہ عرب امارات کے فنکاروں کے فن پارے بھی نمائش میں شامل کئے گئے۔


رپورٹ: صفدر عباس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نوجوان خطاطوں کے ہنر پر مبنی خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، خطاطی کی نمائش میں مختلف شخصیات نے شرکت کی، مہمانوں نے نمائش میں شامل مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور فنکاروں کے ہنر کو سراہا۔ نمائش میں پچاس سے زائد خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان سمیت متحدہ عرب امارات کے فنکاروں کے فن پارے بھی نمائش میں شامل کئے گئے۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہمارا مقصد باصلاحیت بچوں کے ہنر کی تشہیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ہی ہنر مندوں کے ہنر کو سب کے سامنے لانا ہے اور ہم نمائش میں شامل تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ تمام فنکاروں نے زبردست کام کیا ہے، فنکاروں کو ضرورت پڑی تو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ہال نمائش کے لئے دینے کو تیار ہیں، فنکاروں کو ہماری طرف سے ہر قسم کی سپورٹ حاصل رہے گی۔ دو روزہ نمائش کے دوران اسلامی خطاطی اور قرانی آیات پیش کی گئیں، نمائش میں مختلف فنکاروں کے شاہکار کی خرید و فروخت بھی کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 974177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/974177/آرٹس-کونسل-کراچی-میں-نمائش-اسلامی-خطاطی-اور-قرانی-آیات-پر-مبنی-شاہکار-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org