QR CodeQR Code

حاج قاسم سلیمانی و انکے رفقاء کی شہادت کی دوسری برسی

کراچی میں مرکزی مجلس عزا بیاد شہداء راہ حسینؑ و محافظان ولایت

18 Jan 2022 18:00

اسلام ٹائمز: مرکزی مجلس عزا سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ دیگر خطاب کرنیوالوں میں معروف خطیب نوید عاشق، علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی و دیگر علماء کرام شامل تھے۔


رپورٹ: سید ظفر حیدر

مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیمات کے زیر اہتمام شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت کی یاد میں مرکزی مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد ہوئی، مرکزی مجلس عزا کا انعقاد حاج قاسم سلیمانی و انکے رفقاء کی شہادت کی دوسری برسی کی مناسبت سے کیا گیا، اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں معروف خطیب نوید عاشق، علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری و دیگر شامل تھے۔ مجلس عزاء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر آصف اعجاز، مجلس ذاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرکزی مجلس عزا مین معروف خطیب نوید عاشق نے فضائل اہلبیتؑ و مصائب بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیان کئے۔ مرکزی مجلس عزا کے اختتام پر بین الاقوامی نوحہ خواں عرفان حیدر نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 974283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/974283/کراچی-میں-مرکزی-مجلس-عزا-بیاد-شہداء-راہ-حسین-محافظان-ولایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org