QR CodeQR Code

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق وقار ایچ بھٹی کا خصوصی انٹرویو

21 Jan 2022 19:00

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں سماجی کارکن اور سیاسی تجزیہ نگار وقار ایچ بھٹی سے ایک خصوصی نشست کے دوران تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری سیاسی قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور انہیں خطرناک مجرموں کیساتھ رکھا جا رہا ہے۔


وقار ایچ بھٹی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری سے ہے۔ وہ سالہا سال سے سماجی خدمات میں مصروف ہیں۔ بھارت کے قومی ٹی وی چیلنز میں حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کی بے باکی سے وکالت انکا معمول ہے، جسکے باعث انکو اپنی زندگی کے متعدد سال بھارتی جیل خانوں میں گزارنے پڑے۔ وقار بھٹی دو سال سے کشمیری عوام کے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کے دور پر ننگے پاؤں رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تب تک وہ جوتے چپل نہیں پہنیں گے، جب تک کشمیری نوجوانوں کو جیلوں سے رہا نہیں کیا جاتا ہے۔ کشمیریوں پر بھارت کی بربریت و تشدد کو لیکر اسلام ٹائمز نے وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سماجی کارکن وقار ایچ بھٹی سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔

جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری سیاسی قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور انہیں خطرناک مجرموں کیساتھ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کو سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس مسئلہ کا دائمی حل تلاش کرنا چاہیئے، دنوں ممالک جو سرمایہ جنگ و جدل پر صرف کر رہے ہیں، وہ اسے  غربت و افلاس کو دور کرنے پر خرچ کریں۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 974693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/974693/کشمیریوں-پر-بھارتی-مظالم-کے-متعلق-وقار-ایچ-بھٹی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org