QR CodeQR Code

لاہور، انار کلی بازار میں دھماکہ، 3 جاں بحق، 27 زخمی (ویڈیو رپورٹ)

20 Jan 2022 22:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق انارکلی دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی نشاندہی کر لی گئی۔ جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور کے تاریخی انار کلی بازار میں بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ سکیورٹی ذرائع  کے مطابق دہشتگرد نے موٹر سائیکل میں ایک کلو گرام بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جس ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے بلاسٹ کیا گیا۔ دھماکے کے وقت بازار میں کافی رش تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کر لئے۔ ذرائع کے مطابق انارکلی دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی نشاندہی کر لی گئی۔ جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انارکلی دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ اور اطراف کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ جس کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی کر لی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 974724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/974724/لاہور-انار-کلی-بازار-میں-دھماکہ-3-جاں-بحق-27-زخمی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org