QR CodeQR Code

القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز گلگت کے اہداف و مقاصد

26 Jan 2022 23:15

اسلام ٹائمز: معروف عالم دین اور اسکالر سید ذیشان حیدر الحسینی کی زیر نگرانی اس مرکز میں کئی اہم ترین پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، جس میں سیاستدانوں سے لے کر بیوروکریٹ تک، وکلاء، طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے اہم پیکجز تیار کئے جا رہے ہیں۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

سوشل میڈیا اور ہائبرڈ وار فیئر کے دور میں اسلامی اقدار کو بچانا سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ یہ ذمہ داری کیسے پوری ہوگی؟ یہ اہم سوال ہے۔ اسی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت میں القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ معروف عالم دین اور اسکالر سید ذیشان حیدر الحسینی کی زیر نگرانی اس مرکز میں کئی اہم ترین پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، جس میں سیاستدانوں سے لے کر بیوروکریٹ تک، وکلاء، طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے اہم پیکجز تیار کئے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی مرکز میں اسلامی انیمیشن، کارٹون کی تخلیق بھی زیر غور ہے۔ مزید کیا اہم کام ہو رہا ہے، سنیئے خود علامہ سید ذیشان حیدر کی زبانی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 974872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/974872/القرا-ن-اسلامی-تحقیقاتی-مرکز-گلگت-کے-اہداف-مقاصد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org