0
Friday 21 Jan 2022 21:07

پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںپاکستان سنی تحریک کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فہیم الدین شیخ 1997ء سے سنی تحریک سے وابستہ ہیں، 2006ء سانحہ نشتر پارک میں شدید زخمی ہوئے، پاؤں اور ہاتھ کا آپریشن ہونے کے باوجود اپنے شہید قائدین کے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور مسلسل فعال رہے، بنیادی طور پر انکا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی وہ پاکستان سنی تحریک میں انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے مختلف موضوعات کے حوالے سے فہیم الدین شیخ کے ساتھ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی دفتر ’’مرکز اہلسنت‘‘ میں ایک مختصر نشست کی، اس حوالے سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ امریکا جس طرح افغانستان میں گھس کر دہشت گردی کرتا رہا ہے، وہ اب دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، امریکا نے ہمیشہ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر دور میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں، افغانستان کی موجودہ صورتحال سامنے ہے، جہاں بیس سال بعد بھی وہ بری طرح ناکام ہوکر نکلا ہے، امریکا دنیا پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے اور قابض ہونا چاہتا ہے، اس نے عراق پر قابض ہو کر پیٹرول پر قبضہ کیا، دنیا بھر کے ملکوں میں مداخلت کے باعث امریکا کی معیشت کمزوری کا شکار ہے، افغانستان میں بیس سال رہنے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا نے جو کارروائی کی تھی، وہ جعلی اور بوگس معلومات کی بناء پر تھی۔

اس کا نقصان بھی آج امریکا کو ہی اٹھانا پڑا، کئی ہزار فوجی نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوئے۔ امریکا کو جو مالی نقصان ہوا، وہ سالوں پر محیط ہے، شہید حاج قاسم سلیمانی ہوں یا کوئی اور، امریکا کے لئے تو ہر وہ شخص خطرے کا باعث ہے، جو اپنے ملک کو مضبوط کرنے، پائیدار کرنے اور طاقتور کرنے کی بات کرتا ہے، افغانستان، کشمیر، عراق، فلسطین سمیت کئی ملکوں میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں، امریکا انسانی حقوق کا رونا تو روتا ہے لیکن درحقیقت انسانیت کا سب سے بڑا دشمن تو یہ خود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا، جس سے ظلم و ستم کو روکا جاسکے، امریکا نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف سازش کا جال بُنا ہے، امریکا واحد ملک ہے، جس نے سب س پہلے اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے، اسرائیل نے جس طرح فلسطین پر قبضہ کیا ہے، وہ تو خود اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اس پر شور مچایا ہے، فلسطین کے اندر لوگ اپنے حق کے لئے اسرائیل کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں تو غاصب حکومت گولہ باری اور جدید اسلحہ کا استعمال کرتی ہے، ایران مسلم ملک ہے، وہ چاہتا ہے کہ دنیا میں طاقت کا توازن برقرار رہے، اسی لئے وہ جوہری پروگرام چلا رہا تھا لیکن امریکا اور اس کے اتحادی رکاوٹیں ڈالتے ہیں، اب ضرورت یہ ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کھل کر مسلمان ممالک کی سرپرستی کرے، لیکن افسوس او آئی سی کا کردار ابھی تک صرف مذمت تک محدود ہے، مذمتوں کا دور گزر گیا، اب ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 974879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش