QR CodeQR Code

لاہور میں یوم فاطمہ (س) کی مناسبت سے تقاریب(ویڈیو رپورٹ)

23 Jan 2022 12:09

اسلام ٹائمز: خانہ فرہنگ اسلامی جموریہ ایران لاہور اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ خواتین لاہور ریجن کے اشتراک سے"عصر حاضر میں تعظیم اور عفاف نسواں کی فضیلت" کے موضوع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور امامیہ آرگنائزیشن  پاکستان کے شعبہ خواتین لاہور ریجن کے اشتراک سے"عصر حاضر میں تعظیم اور عفاف نسواں کی فضیلت" کے موضوع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آقائے جعفر روناس، ایرانی مذہبی سکالر خانم مریم فراتی، پروفیسر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالدہ امجد، مذہبی سکالر، پروفیسر نورید فاطمہ، مذہبی اسکالر ڈاکٹر سکینه مهدوی، پرنسپل جامعہ سراجیہ ڈاکٹر نبیره عندلیب، مذہبی سکالر سیدہ رباب رضوی، پرنسپل جامعہ زینبیہ سیدہ سائره جعفری، مذہبی سکالر و  پرنسپل جامعہ ام الکتاب سیدہ طیبه نقوی اور مذہبی سکالر سعیدہ موسوی نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

ادھر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر "یوم مادر" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے رول ماڈل ہے۔ ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 975167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/975167/لاہور-میں-یوم-فاطمہ-س-کی-مناسبت-سے-تقاریب-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org