QR CodeQR Code

یمن کے مجاہد مسلمانوں سے سب سے زیادہ اسرائیل خوفزدہ ہے

یمن کے ماضی، حال و مستقبل سے متعلق علامہ باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو

حضرت محمدؐ و اہلبیتؑ کے عاشق یمنی مسلمان امام مہدیؑ کے سب سے مخلص اصحاب ہونگے

27 Jan 2022 16:55

کیا اصلی عرب سرزمین یمن کے رہنے والے ہیں؟ کیا پورا یمن حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے ہاتھ پر مسلمان ہوا؟ کیا یمن کے مسلمان شروع سے ہی سچے اور کھرے لوگ ہیں یا باغی؟ کیا یمن کے مسلمانوں نے رسول خدا (ص) کا ساتھ دیا تھا؟ حضرت علیؑ کے دور خلافت و امامت میں یمن کے مسلمانوں نے کس کا ساتھ دیا؟ کربلا میں یمن کے مسلمانوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا ساتھ دیا یا یزید ابن معاویہ کا؟ قاتلان امام حسینؑ کے خلاف تحریکوں میں یمن کے مسلمانوں کا کردار؟ کیا عصر ظہور اور حضرت امام مہدی ؑ کی عالمی تحریک میں سب سے مخلص و سچے اصحاب یمن کے مسلمان ہونگے؟ یمن کے زیدی فرقے کا عقیدہ کیا تھا اور ہے؟ زیدی فرقے نے بنو امیہ کے خلاف قیام کیوں کیا؟ کیا یمن کے مسلمان شروع سے ہی ظلم و قابض کے خلاف جہاد کرتے رہے ہیں؟ کیا یمن کے سنی و شیعہ مسلمان کے درمیان مثالی اتحاد و وحدت قائم ہے؟ یمن کے مسلمان ہر نماز کے بعد کیا کون سے نعرے بلند کرتے ہیں؟ یمن کے مسلمانوں سے سعودی بادشاہت و اسرائیل خوفزدہ کیوں؟ سعودی اماراتی فوجی اتحاد سرزمین یمن پر سات دن میں قبضے کے دعوے کے باوجود کامیاب کیوں نہ ہوسکا؟ اس وقت یمن کے مسلمانوں سے سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل کیوں محسوس کر رہا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن اور جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے یمن کا ماضی، حال و مسقبل، یمن کے زیدی فرقے کا عقیدہ، یمن کے مسلمانوں سے سعودی بادشاہت و اسرائیل خوفزدہ کیوں؟ امام مہدیؑ کی تحریک و عصر ظہور میں یمن کے مسلمانوں کا کردار و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر تفصیلی نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 975870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/975870/یمن-کے-ماضی-حال-مستقبل-سے-متعلق-علامہ-باقر-عباس-زیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org