0
Friday 28 Jan 2022 01:09

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، خانہ فرہنگ کراچی میں سیمینار

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

ولادت باسعادت دختر رسول (ص)، مادر حسنین (ع) سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر ملک بھر میں محافل میلاد کے پروگرامات منعقد ہوئے، اسی سلسلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں بھی ایک سیمینار منعقد ہوا، جس کا انعقاد جامعۃ الزہراء (س) کی جانب سے کیا گیا۔ سیمینار میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے جبکہ مقررین نے اس موقع پر سیرت جناب سیدۃ النساء العالمین (س) کے حوالے سے گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ آج خواتین ہر میدان اور شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اللہ کی حمد و ثناء ہے، جس نے ہمیں انسان بنایا اور قربان جائیں اس رسول (ص) پر جس نے ہمیں مسلمان بنا دیا۔ اس موقع پر منقبت خواں خواتین اور معصوم بچیوں نے شانِ جناب بنت پیغمبر (ص) حضرت فاطمہ زہراء (ع) میں عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کئے۔ سیمینار میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنی والی خواتین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
خبر کا کوڈ : 975948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش