QR CodeQR Code

لاہور، عالمی یوم خواتین پر مذہبی جماعتوں کی ریلیوں کی ویڈیو رپورٹ

8 Mar 2022 20:12

لاہور میں تکریم خواتین ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی، امیر العظیم، ذکر اللہ مجاہد و دیگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے نعروں اور خواتین کی آزادی و حقوق کے نام پر عورتوں پر ظلم و ستم، جدید مغربی طریقہ ہے، مغرب کے برخلاف، خاندان اور عورت کے مقام و مرتبے کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ بالکل واضح اور روشن ہے۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد

جماعت اسلامی پاکستان، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) اور جامعہ سراجیہ نعیمہ کے زیرانتظام عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے شرف و مقام، حقوق و کردار کے احیاء، عورت کا فاطمی روپ اجاگر کرنے اور بھارت و کشمیر کی مظلوم خواتین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تکریم خواتین ریلی مال روڈ پر نکالی گئی۔ ریگل چوک اور پریس کلب سے آنیوالی ریلیاں ناصر باغ پہنچ کر جماعت اسلامی کی ریلی میں شریک ہوگئیں۔ اس مشترکہ ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی، جماعت اسلامی کے امیر العظیم اور جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹر راغب نعیمی نے کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ممتاز خواتین کی شرکت سے اس اجتماع کے انعقاد اور مختلف مسائل منجملہ عورتوں اور کنبے سے متعلق ان کے دقیق اور تجزیاتی نظریات کو کمالات اور بلندیوں کی سمت عورتوں کی پیش قدمی کی علامت ہے۔ انہوں نے مختلف سیاسی، سماجی، ثقافتی اور خاص طور پر علمی میدانوں میں عورتوں کی پیشرفت کو قابل تعریف قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 982748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/982748/لاہور-عالمی-یوم-خواتین-پر-مذہبی-جماعتوں-کی-ریلیوں-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org