QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

24 Apr 2022 15:16

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سازش چھپ کر کی جاتی ہے، جس کو ثابت کرنا ہوتا ہے جبکہ مداخلت براہ راست کی جاتی ہے اور اعلانیہ کی جاتی ہے، امریکہ نے پاکستان میں حکومت تبدیل کرکے براہ راست مداخلت کی ہے، قومی سلامتی سے متعلق اجلاس نے مراسلے کے حقیقی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے امریکی سازش اور فلسطین کے حوالے سے اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 990738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/990738/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-رہنماء-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org