0
Sunday 15 May 2022 15:08
یوم نکبہ پر خصوصی

خبر جہاں (1)، ڈاکٹر صابر ابو مریم اور خالد القدومی کیساتھ خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز شروع کر رہا ہے نیا پروگرام خبر جہاں
 
موضوع: یومِ نکبہ اور فلسطین کی مظلومیت
میزبان: قیصر عباس خان
مہمان:
1۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم
2۔ جناب خالد قدومی حماس
 
 پروگرام میں ہونیوالی گفتگو کے اہم نکات:
حماس کے راہنماء جناب خالد قدومی نے یومِ نکبہ کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی،
انہوں نے مزاحمتی تحریک کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہی تحریک ہی ہے، جس نے فلسطینیوں کی تحریک کو باقی رکھا ہوا ہے، ایران نے فلسطین کی بہت مدد کی ہے۔
جناب قدومی نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ خالد قدومی نے پاکستانی جرنلسٹ کے دورہِ اسرائیل پر شدید تنقید کی اور پاکستان سے شکوہ کیا کہ پاکستان کے صحافیوں کی اسرائیل آمد و رفت قابلِ افسوس ہے۔
 
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسلم ممالک کے رویئے اور دوہرے معیار کو منافقت سے تعبیر کیا، انہوں نےUNO کے کردار پر تنقید کی اور OIC کے خاموش رویئے کی مذمت کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے بھی پاکستان صحافی احمد قریشی کے دورہِ اسرائیل پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بے غیرتی سے تعبیر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر اسرائیل کی نابودی کے وقت کا تعین کرنے کے لئے Countdown میٹر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کی یہ رہبرِ معظم کے فرمان کہ "اسرائیل پچیس سال نہیں دیکھ پائے گا" کے مطابق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے اہداف و مقاصد کی وضاحت کی۔
خبر کا کوڈ : 994240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش