QR CodeQR Code

آزادی فلسطین و نابودی اسرائیل قریب کیوں، مذہبی اسکالر آغا نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو

16 May 2022 16:28

مقبوضہ فلسطین کی آزادی و اسرائیل کی نابودی بہت قریب ہے، کیا شواہد و گواہیاں ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ اسرائیل کا وجود غیر انسانی، غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر آئینی، غیر شرعی ہے؟ کیا وجہ ہے کہ اسرائیل زیادہ عرصے تک مقبوضہ فلسطین پر قابض نہیں رہ پائے گا؟ کیا امریکا بھی اب اسرائیل کو نابود ہونے سے نہیں بچا سکے گا؟ آزادی فلسطین و نابودی اسرائیل میں انقلاب اسلامی ایران کا کلیدی کردار کیسے؟ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی کہ ’’اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھ پائے گا‘‘، کے تحریک آزادی فلسطین و غاضب صہیونی اسرائیلوں پر اثرات؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف مذہبی اسکالر و تجزیہ کار آغا نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف مذہبی اسکالر و تجزیہ کار حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا نقی ہاشمی کیساتھ عنقریب مقبوضہ فلسطین کی آزادی و اسرائیل کی نابودی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 994423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/994423/ا-زادی-فلسطین-نابودی-اسرائیل-قریب-کیوں-مذہبی-اسکالر-ا-غا-نقی-ہاشمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org