QR CodeQR Code

لاہور، صحافی زاہد ملک کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ (ویڈیو رپورٹ)

16 May 2022 22:36

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں، زاہد ملک کو فی الفور بازیاب کروایا جائے، اگر بازیاب نہ کروایا گیا تو جمعہ کے روز لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جسکے بعد احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح تک پھیلا دیا جائیگا۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد
 

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، لاہور پریس کلب، جرنلسٹس فورم پاکستان سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے سینیئر صحافی، لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر، روزنامہ دنیا کے سب ایڈیٹر زاہد عباس ملک کی جبری گمشدگی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت لاہور پریس کلب کی نائب صدر ناصرہ عتیق نے کی جبکہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے  قمر الزمان بھٹی، راجہ ریاض، شاہد چودھری، احسن رضا، زاہد شفیق طیب، احمد رضا، انصار زاہد، نذیر بھٹی، جرنلسٹس فورم پاکستان کے تصور شہزاد، بخت گیر چودھری، عاصم زیدی سمیت دیگر رہنماوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 994543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/994543/لاہور-صحافی-زاہد-ملک-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org