QR CodeQR Code

کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی نمائش "مائی کراچی" کا انعقاد

17 May 2022 02:48

اسلام ٹائمز: تین روزہ نمائش میں پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، فلپائن اور سری لنکا سمیت کئی ملکوں کی کمپنیز اور انکے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے دو سو سے زائد اسٹالز لگائے، شہریوں نے بھی نمائش کو سراہا جبکہ تاجروں نے اس بین الاقوامی نمائش کو پاکستان کی تجارت اور برآمدت میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔


رپورٹ: صفدر عباس

ایوان صنعت و تجارت کراچی کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش "مائی کراچی" کا افتتاح وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مائی کراچی نمائش سال دو ہزار چار سے جاری ہے، افتتاحی تقریب میں شرکت پر سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نمائش سے شہر اور سب کو فائدہ ہوگا۔ تین روزہ نمائش میں پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، فلپائن اور سری لنکا سمیت کئی ملکوں کی کمپنیز اور ان کے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے دو سو سے زائد اسٹالز لگائے، شہریوں نے بھی نمائش کو سراہا، کہا نمائش میں تمام معیاری اشیاء موجود ہیں۔ بین الاقوامی نمائش میں ملبوسات، کاسمیٹکس، آرائشی اشیاء، برتن، برقی آلات، سولر پینل اور کھانے پینے سے متعلق متعدد گھریلو اشیاء پیش کی گئی ہیں۔ تاجروں نے اس بین الاقوامی نمائش کو پاکستان کی تجارت اور برآمدت میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 994583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/994583/کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-بین-الاقوامی-نمائش-مائی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org