QR CodeQR Code

16 مئی یوم مردہ باد امریکا، آئی ایس او کراچی کی احتجاجی ریلی کی ویڈیو رپورٹ

19 May 2022 17:04

اسلام ٹائمز: ''مرکزی امریکا مردہ باد و نامنظور اسرائیل ریلی'' میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا کامران عابدی، بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم، آئی ایس او طالبات کی رہنماء باسمہ زہراء و دیگر نے خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر حیدر

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے فلسطینیوں پر مسلسل جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں 16 مئی کو اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف ''یوم مردہ باد امریکا و نامنظور اسرائیل'' کے عنوان سے منایا۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ''مرکزی امریکا مردہ باد و نامنظور اسرائیل ریلی'' نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا کامران عابدی، بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم، آئی ایس او طالبات کی رہنماء باسمہ زہراء و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر دیگر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین، طالبات سمیت بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور کے نعرے بھی بلند کئے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 994770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/994770/16-مئی-یوم-مردہ-باد-امریکا-آئی-ایس-او-کراچی-کی-احتجاجی-ریلی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org