0
Wednesday 18 May 2022 23:40

مقبوضہ کشمیر میں آیت اللہ ہاشمی کی سربراہی میں بین المسالک تقریب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

قم المقدس کے برجستہ عالم دین آیت اللہ ہاشمی و آقای زاہدی اپنے ایک ہفتے کے دورے پر مقبوضہ کشمیر وارد ہوئے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک بین المسالک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اہل تسنن حضرات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ وحدت امت کے لئے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہاں کشمیر میں اس منفرد نشست میں شرکت کرکے دلی مسرت ہوئی اور اس تقریب کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی سرزمین مقدس سرزمین ہے اور یہاں اتحاد امت کے مواقع دیگر مملکتوں و ریاستوں سے بہت زیادہ ہیں۔ اس دوران اہل سنت برادران نے بھی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مہمانان گرامی کو جانکاری دی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 994867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش