QR CodeQR Code

تجزیہ 11

صحافت کے بنیادی اصول

21 May 2022 17:37

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔


 عنوان: صحافت اور دور حاضر کے تقاضے
میزبان: کفایت علی رضی
مہمان: صفدر رضا بخاری
مدت: 18:31 منٹ

صحافت آج کے دور میں جس اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اقدار کو کیسے بحال کیا جاسکتا ہے؟
صحافتی اقدار کو بحال کرنے کے لیے صحافتی تنظیموں کو کردار ادا کرنا ہو گا اور حکومت کو مناسب قانون سازی کرنا ہو گی خصوصا جھوٹی خبر کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
صحافتی اقدار کو ختم کرنے میں یو ٹیوب پر پیدا ہونے والے نئے صحافی ہیں کہ جنھوں نے وائرل ہونے کے لیے غیر سنجیدہ صحافت اپنائی، آجکل مشہور ہونے کے لیے صحافی جھوٹی خبروں کا سہارا لیتے ہیں۔ کسی کی چڑیا خبر لے کر آتی ہے تو کسی کا طوطا!
اس دور میں المیہ یہ ہے کہ ہم مکمل خبر نہیں پڑھ سکتے ، بس ایک جملے کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے اور اس کو ہی وائرل کر دیا جاتا ہے مگر اس کی بنیاد نہیں بتائی جاتی جو افسردہ کر دینے والا معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 995367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/995367/صحافت-کے-بنیادی-اصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org