QR CodeQR Code

رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد حسین اکبر کا ویڈیو انٹرویو

26 May 2022 18:26

اسلام ٹائمز: رکن اسلامی نظریاتی کونسل، چیئرمین تحریک حسینیہ پاکستان اور سربراہ ادارہ منہاج الحسین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر ناصبیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کو کسی طور قبول نہیں کریں گے، شیعہ سنی اسلامیات کی بجائے مشترکہ اسلامیات نافذ کی جائے تاکہ فرقہ واریت کی بجائےیکجہتی کا پیغام جائے، انہوں نے کہا کہ مستحق سادات کیلئے ملک میں نظام خمس کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں۔


علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ہیں، آپ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ہیں۔ آپ پنجاب قرآن بورڈ اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مختلف فورمز پر ملت تشیع پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نصاب میں پائی جانیوالی خامیوں پر بھی علامہ صاحب نے سب سے پہلے آواز اٹھائی۔ اب بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں شیعہ امور بالخصوص زکوۃ اور خمس کے امور کے حوالے سے بھی آواز اٹھائی۔ "اسلام ٹائمز" نے اسلامی نظریاتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ہونیوالے اہم فیصلوں کے حوالے سے گفتگو کی جو تفصیلاً پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 996165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/996165/رکن-اسلامی-نظریاتی-کونسل-علامہ-محمد-حسین-اکبر-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org