QR CodeQR Code

دین و دنیا(19)، ولایت فقیہ کیا ہے؟

برسی امام خمینی رہ کی مناسبت سے خصوصی سیریز(1)

26 May 2022 19:37

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


دین و دنیا (19)
میزبان: سید انجم رضا
مہمان مقرر: حجت الاسلام والمسلمین علامہ سبطین علوی

نظریہ ولایت فقیہ کیا ہے؟ ولایت و فقاہت سے کیا مُراد ہے؟ اسلام میں اس نظریئے کا کیا مقام ہے؟ اسلام فقط چند رسومات اور عبادات کے مجموعے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ابدی سعادت کے لیے جامع ترین اجتماعی نظام دیا، ایک ایسا نظام جس میں انسان اپنی مادّی ضروریات کے ساتھ ساتھ روحانی ضروریات اور کمال کی منازل تیزی کے ساتھ طے کرسکے، اُس نظام کا نام دینِ مبین اسلام ہے۔ اِس نظام کی محافظت اور ترقی و پیشرفت کے لیے امامت و ولایت کا نظام عطا کیا، جس میں امامِ معصوم علیہ السلام یا اُن کی غیر موجودگی میں ایک ایسا شخص جو امامِ معصومؑ کی بتائی ہوئی شرائط پر پورا اترتا ہو، یعنی ولی فقیہ کہ جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امّت کی رہنمائی کرے اور طاغوت کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے۔
 
فرمان امیر المومنین حضرت علی ؑ
معاشرے کو فساد سے بچانے کے لئے امیر کا ہونا ضروری ہے۔ ولایت یعنی پارسا انسانوں کی حکومت، ایسے انسانوں کی حکمرانی جو خواہشات اور شہوت نفسانی کے مخالف ہوتے ہیں، جو نیکیاں انجام دیتے ہیں۔ اسلامی ولایت سے مراد یہ چیز ہے۔ دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 996203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/996203/دین-دنیا-19-ولایت-فقیہ-کیا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org