QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں آٹھویں امام مہدی (عج) کانفرنس

27 May 2022 11:45

اسلام ٹائمز: اپنی نوعیت کی آٹھویں امام مہدی (عج) کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مقررین نے مجموعی طور پر دور غیبت میں ہماری ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں اپنی نوعیت کی آٹھویں امام مہدی (عج) کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام ستھسو کلاں کے جوانوں نے کیا تھا، جن کی رہنمائی مولانا میر مصطفٰی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کے متعدد علماء کرام، شعراء اور دانشور حضرات نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا میر مصطفٰی فاطمی نے انجام دیئے جبکہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا مسرور عباس انصاری، تحریک مکاتب امامیہ کشمیر کے بانی غلام علی گلزار، مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے سینیئر رہنماء مولانا محمد علی جان اور دیگر علماء کرام نے موضوع کی مناسبت پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مقررین نے مجموعی طور پر دور غیبت میں ہماری ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 996207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/996207/مقبوضہ-کشمیر-میں-ا-ٹھویں-امام-مہدی-عج-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org