2
0
Saturday 28 May 2022 18:18

تجزیه(12)، ملکی سیاسی حالات کے معیشت پر اثرات

متعلقہ فائیلیںتجزیہ (12)
موجودہ ملکی سیاسی تبدیلیوں کے معیشت پر اثرات
مہمان: سید ناصر رضوی
میزبان: کفایت علی رضی

پاکستان اس وقت وینٹی لیٹر پر جانے کے قریب ہے، اگر معاشی طور پر کوئی مدد نہ ہوئی تو ہم سری لنکا والی صورت حال کا شکار ہو جائیں گے۔ اس وقت ہم کو ایک سازش کے تحت ایران، روس اور چائنا سے دور کیا گیا، تاکہ ہم مضبوط نہ ہوسکیں اور یہ سب امریکہ کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔ اب صورتحال نہایت بگڑے گی، اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا اور اس دوران ہم تعلیم کا بجٹ بھی کم کرنے پر مجبور ہوں گے اور بدقسمتی کے ساتھ ہم نے کبھی تعلیمی بجٹ پر دھیان نہیں دیا، یہ بھی ایک ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط ہمیشہ پاکستانی عوام پر ظلم کرنے کے مترادف رہی ہیں، ہم اس قدر کمزور ہیں کہ اپنا قرضہ اتارنے کے لیے بھی قرض لیتے ہیں،
جہاں تک سعودی عرب کی بات ہے تو یہ جان لینا چاہیئے کہ وہ ہمارا دوست نہیں، اس نے ہمارے پاس تین ارب ڈالر رکھے ہوئے ہیں اور اس پر بھی سود لیتا رہا اور جب دل کیا واپس مانگ لیے۔ بحرحال آنے والے دن بھی روشن نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قیصر خان
Pakistan
ناصر بھائی کی گفتگو بہت پروفیشنل ہے، ماشاءاللہ
محمد ہادی
Pakistan
ماشاءالله، اچھا تجزیہ ہے۔
آخر کیوں؟ جب بھی کوئی حکومت آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتی ہے تو ہماری اسٹیبلشمنٹ اسے نکال باہر کرتی ہے، محب وطن پاکستانی شہری کیا چاہتے ہیں، اس سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہوتی، بس صرف ڈالر کی غلامی کرنی ہے۔
ہماری پیشکش